الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ،ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے،برجیس طاہر

صدارتی نظام کی بات کرنا ملکی مسائل کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے ،سابق وفاقی وزیر

اتوار 23 جنوری 2022 18:45

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ،ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے،صدارتی نظام کی بات کرنا ملکی مسائل کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ،ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ،صدارتی نظام کی بات کرنے والوں کے پاس ملک کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ،قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق مضبوط ملک کا قیام بقا انتہائی ضروری ہے ،ہمارا مسئلہ صدارتی نظام نہیں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کو کنٹرول کر نا ہے ،حکومت بری طرح فلاپ ہو چکی ہے ڈالر کی قیمت دو سو تک پہنچ رہی ہے ،بلدیاتی الیکشن ہوئے تو پارٹی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہو ئے امیدوار میدان میں اتاریں گے ۔

اس موقع پر ،لیگی ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی ،جاوید فوٹو گرافر ،عاصم رندھاوا ،میاں محبوب ، مرزا ثقلین ،عابد جٹ ،چوہدری انیس ،طارق ملک بھی موجود تھے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں