سانگلہ ہل اور گردونواح میں اسمگل شدہ پٹرول سرعام فروخت ہونے لگا

جمعہ 18 جون 2021 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سانگلہ ہل اور گردونواح میں اسمگل شدہ پٹرول سرعام فروخت ہونے لگا۔

(جاری ہے)

ایرانی اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والوں کو پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی آشیرباد ریاست مدینہ کا دعوی کرنے والے دو نمبر دھندہ کرنے والوں کے سہولت کار بن گئیپاکستان میں ایرانی اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کی وجہ سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے وزیراعظم کہتے ہیں ایرانی اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی سانگلہ ہل میں بھی ایرانی اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت جاری ہے ایرانی اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے سرغنہ کو پی ٹی آئی کے مقامی لیڈرز کی پشت پناہی حاصل ہیپی ٹی آئی کی ساری قیادت کو پتہ ہے کہ ایرانی پٹرول کون منگواتا ہے اور مختلف جگہوں پر سپلائی کرتا ہے پی ٹی آئی والے اس کے سہولت کار اس لئے بنے ہوئے ہیں کیونکہ مافیا کا سرغنہ انکے الیکشن پر پیسہ خرچ کرتا ہے اس لئے بوجہ مجبوری ان کو اسکا تحفظ کرنا پڑتا ہیچند ماہ قبل شاہکوٹ شیخوپورہ روڈ پر قائم دو نمبر پٹرول ڈپو جہاں پر اسمگل شدہ پٹرول کی ملاوٹ ہوتی تھی اس کو ارباب اختیار نے سیل کر دیا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لوگوں کے اثرورسوخ سے وہ دوبارہ کھل گیا شہریوں کا وزیراعظم عمران خاں سے مطالبہ ہے ایرانی اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں