سانگلہ ہل ڈرگ مافیا گھر گھر موت بانٹنے لگا‘منشیات کے سوداگروں نے سانگلہ ہل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

بدھ 8 دسمبر 2021 14:37

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سانگلہ ہل ڈرگ مافیا گھر گھر موت بانٹنے لگا‘منشیات کے سوداگروں نے سانگلہ ہل کو اپنی لپیٹ میں لے لیاپولیس نے خاموشی کی چادر تان لی۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل سٹی میں منشیات کا دھندہ عروج پر منشیات فروشوں نے جگہ جگہ اپنے اڈے بنا لیے مقامی پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے یہ گھناؤنا دھندہ بدستور جاری ہیایک اندازے کے مطابق ہیروئین،ٹیکے،چرس،افیون اور بھنگ کی فروخت بلا خوف و خطر جاری ہے موت کے سوداگروں نے نئی نسل کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا پولیس نے ان ڈیلروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہیجو لوگ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو مسیحا سمجھ کر امید لگائے بیٹھے تھے کہ اب یہ دھندہ بند ہو جائے گا انکو اب مایوسی ہو رہی ہے کیونکہ منشیات کادھندہ جوں کا توں جاری ہے ابھی تک کسی بھی منشیات فروش کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوئی ریکارڈ یافتہ لوگوں کی لسٹیں پولیس کے پاس موجود ہیں جو لوگ یہ دھندہ کرتے ہیں لیکن ابھی تک پولیس انکو پکڑنے سے قاصر ہے یہ پولیس کی نااہلی ہے یا ان سے مک مکا اگر کوئی اعلی پولیس ا?فیسر اس بات کی تحقیقات کرے تو سب کچھ سامنے ا?جائے گاشہریوں نے ڈی پی او ننکانہ اور وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سماج دشمن منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں