کسی بھی ملک ومعاشرہ کیلئے محکمہ شہری دفاع انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہوتا ہے،وزیر داخلہ بلوچستان

جمعرات 28 فروری 2019 21:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے محکمہ شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک اورمعاشرہ کے لئے محکمہ شہری دفاع انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہوتا ہے جو کسی بھی جنگی یا ہنگامی صورتحال پر ملک کے غیر متحارب شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے یا کسی بھی قسم کے جنگی ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں حفاظتی تدابیر اپنانے کی تربیت دیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شہری دفاع کے بنیادی اصولوں انخلاء ، بچاؤ، ایمرجنسی، بازیابی اور مستعدی پر عمل کرتے ہوئے ملکی استحکام اور غیر متحارب شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر مستعد اور تیار ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا پاکستان اور پاکستان پر جارحیت اور دراندازی کرنے والے ملک بھارت کے درمیان کشیدگی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ شہری دفاع اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں غیر متحارب شہریوں کو جنگ کے صورت میں روایتی یا غیر روایتی ہتھیاروں کے حملے کی صورت میں بچاؤ کے لیے عوام میں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر اپنانے کیلئے شعور اجاگر کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں