جیکب آباد،قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثا کا قرآن پاک اٹھا کر ایس ایس پی ہاؤس کے سامنے دھرنا

بدھ 6 مارچ 2019 22:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثا کا قرآن پاک اٹھا کر ایس ایس پی ہاؤس کے سامنے دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ سی سیکشن ٹھل کی حدود وقصبہ جمعہ ڈکھن میں پلاٹ کے تنازعے پر قتل کئے گئے غلام شبیر سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثہ کی جانب سے قرآن پاک اٹھا کر ایس ایس پی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا، دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی، اس موقع پر نواز علی سومرو، عبدالرشیدنے بتایا کہ 7روز قبل پلاٹ کے تنازعے پر حاجی شہباز ، افضل، علی مراد، عبدالقدوس ، حاجی خان اور دیگر نے حملہ کرکے غلام شبیر کو قتل اور تین خواتین 5افراد کو زخمی کیا، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، ایس ایچ او سی سیکشن نے ملازمین سے رشوت لی ہے اس لیے ان کو گرفتار نہیں کیا جارہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں