سانگلہ ہل‘ لاک ڈاؤن کی پابندی چھومنتر بازار، مارکیٹیں ،دوکانیںاور شاپنگ مال کھل گئے ۔عوام کا رش ‘انتظامیہ بے بس

دوکانداروں نے لاک ڈاؤن پر پابندی کو مذاق بنا لیا دوسرے قریبی شہروں سے بھی عوام نے خریدو فروخت کیلئے سانگلہ ہل کا رخ کر لیا

جمعرات 7 مئی 2020 13:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) سانگلہ ہل میں لاک ڈاؤن کی پابندی چھومنتر بازار، مارکیٹیں ،دوکانیںاور شاپنگ مال کھل گئے ۔عوام کا رش اور انتظامیہ بے بس دوکانداروں نے لاک ڈاؤن پر پابندی کو مذاق بنا لیا دوسرے قریبی شہروں سے بھی عوام نے خریدو فروخت کیلئے سانگلہ ہل کا رخ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل کے مین بازار،کمیٹی بازار، حمید نظامی روڈ،ریلوے روڈ،مڑھ بلوچاں چوک،سرکل روڈ،کلاک ٹاور چوک ،سبزی منڈی اورغلہ منڈی میںدوکانداروں، شاپنگ مالز مالکان،کلاتھ مرچنٹ،جنرل سٹور مالکان نے بلا خوف و خطر حکومتی پابندی کے باوجود اپنی دوکانیں کھول کر قانون کی خلاف ورزی کرنے لگے نادرا آفس اورشہر بھر کے بنکوں،کمیٹی بازار، سبزی منڈی اور دیگر مارکیٹوں میں عوام کے رش نے انتظامیہ کو بے بس کر دیا کورونا وائرس پر حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں گئیں مین بازار،انار کلی بازار اور دیگر ملحقہ گلیوں میں دوکانداروں نے شٹرکھول کر خریداری کیلئے آنے والے مرد و خواتین کو اندر داخل کر کے درجنوں گاہکوں کو ایک وقت میں خریداری کروا رہے ہیں پھر انہیں باہر نکال کر اگلے درجنوں گاہکوں کو دوکانوں کے اندر داخل کرکے باہر سے تالا لگا کر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ شہر کھلا ہونے کے باعث قریبی شہروں دالاحسان،شاہکوٹ،مڑھ بلوچاں،سکھیکی ،صفدرآباد کے عوام نے بھی کپڑے اور جوتوں کی خریداری کیلئے سانگلہ ہل کا رخ کر لیا ہے جو مقامی انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں