ضلع بھر میں شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگانے کا کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ

اتوار 24 مارچ 2024 14:20

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگانے کا کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو خوشگوار بنا نے میں کام آسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پر ہیں یہ نہیں ہے نا کوئی نہیںگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب سمیت ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیاں اور یونین کونسلوں کا عملہ پنجاب حکومت کی طرف سے دئیے گئے ٹارگٹ کے مطابق اپنی اپنی حدود میں شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹیز اور مختلف این جی اوز بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال اصل ذمہ داری ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے نام کا ایک ایک پودا لازمی لگائے اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں اس موقعہ پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب عامر اختر بٹ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی طرف سے ننکانہ مانگٹانوالہ روڈ، ننکانہ مانانوالہ روڈ سمیت مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پودے لگانے کا کام جاری ہے ۔

\378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں