ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کو بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 16:52

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کو بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیو آفیسرز سمیت دیگر ریونیو کے افسران و عملہ نے شرکت کی ،اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے اجلاس کو ریونیو ریکوری کی حالیہ صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ریونیو ریکوری کے حوالے سے افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ٹیکسز کو بروقت اکٹھا کرکے خزانے تک پہنچانا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے اس دوران اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں پینڈنگ انتقالات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے ،تمام افسران رواں ہفتہ کے دوران پینڈنگ فیسز کو بھی خزانے میں جمع کروایں ، فیسز جمع نہ کروانے والے ریونیو افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز جمع بندی اور کھیوٹ ایشوز کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ، ریونیو آفیسرز سمیت دیگر ریونیو عملہ اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرکے اور سو فیصد ریونیو ریکوری کو بروقت یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو اکٹھا کرنے والی ٹیموں کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکوری کا ٹارگٹ بروقت مکمل کرنے والے افسران اور ملازمین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کام چوری اور سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ \378

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں