ننکانہ صاحب چائلڈ لیبر کا بڑھتا ہوا رجحان باعث تشویش بن کر رہ گیا، حکام بالا نوٹس لیں

منگل 16 اپریل 2024 13:02

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ضلع ننکانہ میں چائلڈ لیبر کا برھتا ہوا رجحان باعث تشویش بن کرر ہ گیا اور پابندی کے باوجود کم عمر بچوں سے سر عام ورکشاپوں، کارخانوں، ہوٹلوں وغیرہ میں بہت کم اجرت پر مزدوری کروائی جا رہی ہے، جو چائلڈ لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، چھوٹی بڑی ورکشاپوں، کارخانوں، بھٹوں،ہوٹلوں سمیت پٹرول پمپس وغیرہ پر کم عمر بچے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

مالکان کے مطابق انہیں کم عمر بچوں کی لیبر سستی پڑتی ہے، کم عمر بچے غربت سے تنگ روزی کمانے کے لئی3ہزار روپے سی5 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں، کم عمر بچے چھوٹے بڑے سب کام کر دیتے ہیں اور بیمار بھی کم پڑتے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں کے بقول فیکٹریوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے بچے بڑے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹی بی، سانس اور آنکھوں کی متعدد بیماریوں میں مبتلائ ہو رہے ہیں،پوری دنیا میں چائلڈ لیبر پر سخت پابندی ہے، مگر ہمارے ہاں مستقبل کے ان معماروں کو تعلیم و تربیت کی بجائے کم عمر میں ہی روزگار کمانے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں