تھانہ واربرٹن پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پیر 29 اپریل 2024 21:17

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) تھانہ واربرٹن پولیس کی کاروائی،تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واربرٹن نے منشیات فروشوں کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں حسنین، اللہ توکل اور ثقلین شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او صاعد عزیز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ڈرگ فری مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ضلع کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں