ننکانہ صاحب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی ضلع بھر کے عوام کو ڈینگی محفوظ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

پیر 29 اپریل 2024 21:17

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی ہدایت پر ضلع بھر کے عوام کو ڈینگی وباسے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جائے ،ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور روزانہ کی بنیاد پرڈینگی سرویلنس کا سلسلہ جاری رکھیں، وارننگ نوٹسز کے باوجود بھی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف نے ان خیالات کا اظہار ڈینگی تدراک اوراس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف ڈپٹی ڈی ایچ اوز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہاٹ سپاٹس مقامات کو چیک کیا جا رہا ہے۔ ضلع بھر میں ڈینگی کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کباڑ خانوں،نرسریوں،سروس اسٹیشنز،ٹائرشاپس ،قبرستانوں اور پٹرول پمپس سمیت سرکاری دفاتر اور گھروں کی چھتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر کو اپناکرڈینگی وباء سے عوام الناس کو محفوظ رکھا جاسکے۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں