گندم مافیا نے حکومت اور کسانوں کے مابین نفرت کی فضا پیدا کر دی، چوہدری برجیس طاہر
مریم نواز کی کارکردگی اور نواز شریف کی شخصیت کو ناکام بنانے کی کوشش،مانیٹرنگ ایجنسیاں اپنا رول ادا کرنے میں مسلسل ناکام ہیں،سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
پیر 29 اپریل 2024 21:08
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے ہکا کہ گندم مافیاپنجاب میں گندم خریداری میں تاخیر اور حربے استعمال کرکے حکومت اورکسانوں کے مابین نفرت کا بیج بونے میں مصروف ہے،تاکہ میاں محمد نوازشریف کی شخصیت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کوناکام بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ کسانوں اور حکومت کے درمیان نفرت کابیج بونے والوں نے اپنی مہم کامیاب بنانے کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑی،جب پتہ تھا کہ گندم کی فصل تیار ہو کر آنے والی ہے تو اعلی عہدوں پرتعینات بیورو کریسی اور گندم مافیا نے ملی بھگت سے 32لاکھ ٹن گندم 55سو روپے میں منگوا لی، دوسری طرف حکومت کے اعلان کے برعکس اپنا کسان رو رہا ہے منڈیوں میں گندم 28سو روپے من میں فروخت ہو رہی ہے،موسم کی تبدیلی کے باعث گندم کی پیداوار سازگار فضا میں بہت اچھی ہوئی ہے،کسانوں کو گندم کی فصل آنیپر بڑی امیدیں وابسطہ ہوتی ہیں،اگلی فصل کے لئے کھاد،بیج،تیل،بچوں کی شادیاں،سکول کالجز کی فیسیں اور دیگر معاملات گندم سے ہی وابسطہ ہیں،میراکسان آج28سو روپے من میں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے، دو ماہ بعد مڈل مین سے یہی گندم 5ہزار روپے من میں خریدے گا جو میرے کسان بھائیوں سے سراسر زیادتی ہے،برجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازشریف کی کارکردگی کے خلاف سازش کا دوسرا ثبوت پنجاب میں بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹیاں اور بیوروکریسی نے حکومت پنجاب کی صفائی مہم کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا،شہر اور دیہاتوں میں گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر سازشی ٹولہ اور مافیا کی طرف متوجہ کررہے ہیں تاکہ میاں محمد نواز شریف کی شخصیت اورمریم نواز شریف کی کارکردگی کو ناکام بنایا جاسکے،وہ سانگلہ ہل اپنے کیمپ آفس میں سینئرصحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ ایجنسیاں اپنا رول ادا کرنے میں مسلسل ناکام ہو ئی ہیں۔
ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسسٹنٹ کمشنر کی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائیاں
پروگرام صحت کی دستک اپ کی دہلیز پر موبائل کلینک میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی موجود ہے ،ڈی سی ننکانہ
اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ سمرین کا مختلف شادی ہالز کا دورہ، الحرم میرج ہال کو ون ڈش کی خلاف ورزی اور ..
سانگلہ ہل زمین کے تنازعے پر7افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق اور ساتھی شدید زخمی ہوگیا
سانگلہ ہل ریلوے اسٹیشن کے باہر سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری ہوگئی
سانگلہ ہل شہربھرمیں تجاوزات کی بھرمار،دوکانوں کے آگے دوکانیں سج گئیں
سانگلہ ہل انتظامیہ کی نااہلی70گرام کانان20روپے میں فروخت جاری
ننکانہ صاحب ریسکیو1122عملہ نے دریائے راوی میں پھنسی6اونٹوں کو بحفاظت باہر نکال کر مالک کے حوالے کر دیا
اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کا واربرٹن کے مختلف شادی ہالز کا دورہ ، ون ڈش اور ٹائمنگ پر عملدرآمد کا جائزہ
سانگلہ ہل و گردو نواح میں فضائی آلودگی بڑھ گئی،بیماریوں میں اضافہ، انتظامیہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی ..
سانگلہ ہل ہماری تہذیب کی پوری عمارت ماں کی تعظیم اور اطاعت پر قائم ہے،گلشان اختر
تیز رفتار موٹر سائیکل اوورٹیک کرتے ہوئے ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی،حادثہ کے نتیجہ میں2خواتین سمیت3افراد ..
ننکانہ صاحب سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان کو آج سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی بل کیس کی کارروائی کے دوران بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پیشرفت
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع