حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں 9 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

منگل 16 اپریل 2024 19:57

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں 9 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں ننکانہ صاحب،واربرٹن،موڑکھنڈا، منڈی فیض آباد،بچیکی،پنواں، شاہکوٹ مڑھ بلوچاں اور سانگلہ ہل شامل ہیں، حکومت کی جانب سے ضلع ننکانہ صاحب کے لیے مقررکردہ گندم خریدنے کے ٹارگٹ کو بروقت مکمل کیا جائے گا،گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دوسرے اضلا ع منتقلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،دوسرے اضلاع میں گندم کی منتقلی روکنے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ گندم خریداری مراکز پر آنیوالے زمینداروں کی سہولت کے لیے بیٹھنے کا اہتمام ، پانی کا چھڑکائو، پینے کا صاف پانی، شامیانوں کی دستیابی،باتھ روم سمیت ڈیسک اور ٹیبل کے علاوہ پنکھے اور جنریٹرز کے انتظامات لازمی اور بروقت ہونا چاہیے تاکہ زمینداروں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم کیے گئے گندم خریداری مراکز پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران وعملہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں،مراکز پر غیر حاضر رپورٹ ہونے والے افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ \378

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں