سانگلہ ہل مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 30 اپریل 2024 12:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے سابق ضلعی صدر چوہدری علی طارق چیمہ،مسلم لیگ ن ننکانہ کے ضلعی صدر حاجی رانا محمد ارشد،بیرسٹر سلطان طارق باجوہ ایم پی اے،چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے،میاں اعجاز حسین بھٹی سابق ایم پی اے،مسلم لیگ یوتھ ونگ ننکانہ کے صدر عرفان الحسن بھٹی،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر محمد حنیف گواسکر،جنرل سیکرٹری حاجی محمد طارق ملک،لیگی رہنما جاوید انور بھٹی نے سابق وفاقی وزیرو رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد محترم،مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی افضل حسین تارڑ کی وفات پرسوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائ کی،لیگی رہنماؤں نے کہا کہ افضل حسین تارڑ کی وفات پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے، افضل تارڑ نہایت زیرک سیاستدان، ہمیشہ دانائی کا مشورہ دینے والے وفادار ساتھی تھے،وہ نہائت کھرے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے شخص تھے،ان کے انتقال سے مسلم لیگ ن ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں