کاشتکار گندم کی فصل پر زرد کنگی کے حملہ پرفوری رابطہ کریں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

جمعہ 21 فروری 2020 16:33

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نارووال تنو یر احمد تتلہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کسی بھی مقام پر گند م کی فصل پر زرد کنگی کا حملہ ہو تو متعلقہ کاشتکاران فوری طور پر اپنے قریبی محکمہ زراعت کے دفاتر میں رابطہ کریں تا کہ متعلقہ فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے زرد کنگی سے متا ثرہ فصل پر فوری سپرے کو ممکن بنایا جائے اور فصل کو نقصان سے بچا یا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ با ت چاچو والی ،ساہڈرے ،دم تھل و دیگر مختلف علا قو ں میں زرد کنگی کے حملے سے متاثرہ فصل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کہی۔ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت نے مو قع پر مو جود کا شتکا ران سے اپیل کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کو چیک کر یں اور ایسی صورت میں فوری طور پر محکمہ زراعت کے افسران سے رابطہ کر یں تا کہ مزیدنقصا ن سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں