کھاد ڈیلرز نے ہڑتال کر دی، کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

جب تک فرٹیلائزرز کمپنیاں کھادوں پر کمیشن10فیصد نہیں کرتیں کوئی بھی ڈیلر کھاد بک نہیں کرائیں گے ‘ کھاد ڈیلرز کا اعلان

منگل 23 اگست 2022 15:03

کھاد ڈیلرز نے ہڑتال کر دی، کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2022ء) ضلع نارووال کے تمام کھاد ڈیلرز نے ہڑتال کر دی،کسان کھاد کے حصول کے لیے در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ پورے ملک کی طرح نارووال میں بھی فرٹیلائزر ڈیلرز نے کمپنیوں سے کھاد لینا بند کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئرمین آل پاکستان فرٹیلائزر ایسوسی ایشن غلام احمد کے زیر صدارت نارووال کے تمام کھاد ڈیلرز کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ جب تک تمام فرٹیلائزرز کمپنیاں کھادوں پر کمیشن10فیصد نہیں کرتیں کوئی بھی ڈیلر کھاد بک نہیں کروائے گا ۔

اجلاس میں یہ بھی طیپایا کہ کسی ڈیلر نے چوری چھپے کھاد بک کرانے کی کوشش کی تواس کے خلاف اے پی ایف ڈی اے کی طرف کاروائی کی جائے گی۔نارووال کے کھاد ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی کھاد بک کروانی بند کر دی ہے،جب تک کمپنیاں ہمارا مارجن 10فیصد نہیں کرتیں کھاد بک نہیں کروائیں گے،ہڑتال کے بعد کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں