سموگ کاباعث بننے والے امورکے خلاف محکمہ زراعت کی طرف سے کریک ڈاون جاری

ہفتہ 19 نومبر 2022 17:26

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع تنویراحمدتتلہ نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کے خصوصی ہدایت پرضلع بھرمیں فصلوں کی باقیات کوجلانے اوردیگرسموگ کاباعث بننے والے امورکے خلاف محکمہ زراعت کی طرف سے کریک ڈاون جاری ہے اوراس سلسلہ میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرزپر مشتمل خصوصی ٹیمیوں کی طرف سےروزانہ کی بنیادپرمختلف علاقوں میں سروے کررہی ہیں،اس حوالے سے اب تک خلاف ورزی کے مرتکب افرادکو4لاکھ 55ہزارجرمانہ کیاجاچکاہے جبکہ40مقدمات بھی درج کیےجاچکے ہیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں