کاشت کار وقت کے ساتھ ساتھ جدید زرعی ٹیکنالوجی کےاستعمال سے پیداوار میں اضافہ کر یں،ڈپٹی کمشنرنارووال

بدھ 14 جون 2023 23:01

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2023ء) محکمہ اصلاح آبپاشی کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کی طرف سے کاشت کاروں میں سب سنڈی پر لیزرلینڈ لیور کی فراہمی کے حوالے سے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نارووال چودھری محمد اشرف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی چوہدری محمد اکرم، اسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار علی پڈا، لیاقت علی ، ڈی آئی او احسان الحق چودھری فوکل پرسن قدیر احمد کے علاوہ قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے کاشتکاروں نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نارووال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ زراعت کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ،کیوں کہ کسان ملکی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے، ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار شعبہ زراعت پر ہے اور کسان شعبہ زراعت کو مضبوط بنانےمیں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کاروں کو وقت کے ساتھ ساتھ جدید زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کاشت کاروں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ زراعت کی طرف سے جاری منصوبوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کاشت کاروں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بدولت زراعت کے شعبہ کو پروان چڑھانے میں بھر پور مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر نے لیزرلینڈ لیولر کی قرعہ اندازی میں لیزرلینڈ لیولر حاصل کرنے والے کاشت کاروں کو مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں