نارووال‘دیہی مرکز صحت قلعہ احمد آباد کا ہومیو ڈاکٹر کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود تنخواہیں وصول کرنے لگا، ہسپتال انتظامیہ لا علم

اتوار 11 نومبر 2018 16:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2018ء) دیہی مرکز صحت قلعہ احمد آباد کا ہومیو ڈاکٹر کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود تنخواہیں وصول کرنے لگا، ہسپتال انتظامیہ لا علم نکلی۔بتایا گیا ہے کہدیہی مرکز صحت قلعہ احمد آباد کا ہومیو ڈاکٹر جمیل جو کہ ستمبر 2015میں تین سالہ کنٹریکٹ پر تعینات ہوا اور اسکا کنٹریکٹ پندرہ ستمبر 2018کو ختم ہو گیا ۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے باوجود وہ ابھی تک مبینہ ملی بھگت سے محکمہ صحت سے تنخواہیں وصول کر رہا ہے ۔ جب اس کے بارے میں میڈیا نے متعلقہ ہسپتال کے کلرک سے استفسار کیا گیا تو وہ اس معاملہ سے لا علم نکلا۔واضح رہے کہ ہومیو ڈاکٹر جمیل کو مسلم لیگ کے دور حکومت میں محض میٹرک سیکنڈ ڈویژن تعلیم ہونے کے باوجود کئی اعلی تعلیم یافتہ امیدواروں کو نظر انداز کر کے گریڈ پندرہ میں بھرتی کیا گیا تھا اور اس کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اقرباء پروری کے خلاف کیس لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں