محسن انسانیت ،سرور کائنات ،فخر موجودات ،سیّد المرسلین ،امام الانبیاء جناب رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی پر نور ہستی تمام عالم انسانیت کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے،علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی

اتوار 30 دسمبر 2018 15:20

نارووال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2018ء) جماعت اہلسنت گوجرانوالہ ڈویژن کے امیرعلامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی نے مرکز اہلسنت جامع مسجد شاہ جماعت ایک دینی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ محسن انسانیت ،سرور کائنات ،فخر موجودات ،سیّد المرسلین ،امام الانبیاء جناب رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی پر نور ہستی تمام عالم انسانیت کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے ۔

آپﷺ کی تعلیمات کو فروغ دے کر معاشرہ میں امن وسلامتی کے دیپ رُوشن کئے جاسکتے ہیں ۔محبت رسول ﷺ عین ایمان ہے ۔آپﷺ کی محبت ہی مومن کا حقیقی سرمایہ اور دونوں جہانوں میں کامیابی کا ذریعہ ہے ۔عشق رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں جناب رسالت مآب ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں تبھی معاشرے میں انقلاب برپا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرنارووال رانازاہد محمودنے کہا کہ ذکر خدا وذکر مصطفیٰ ﷺ سے دلوں کو راحت وسکون ملتا ہے ،یہ ایسے لازاول ذکر ہیں جن سے دنیا میں بھی عزت ملتی ہے اور آخرت میں بھی کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔

موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے اور نوجوان نسل کی درست سمت میں رہنمائی کی جائے، علماء ومشائخ اتحاد و یگانگت کے جذبوں کو فروغ دیں ۔حافظ طلعت محمود جماعتی اور صاحبزادہ احمد رضا نے کہا کہ محافل حمد ونعت فروغ عشق رسول ﷺمیں نہایت اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ان روحانی محافل سے جہاں ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے وہاں اخوت و محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے ۔ تقریب سے صفدر ہمایوں قریشی،محمد ایوب رضوی ،حافظ محمد عمران بھٹی و دیگر نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں