نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ،نیب کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی

جمعرات 26 مارچ 2020 21:23

نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ،نیب کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت کی جس میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے موقع پر کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے تحت احسن اقبال خود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔احتساب بیورو کو عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کے لئے جمعرات تک کی مہلت دے رکھی تھی نیب نے عدالت سے ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے نیب کو احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں