شکرگڑھ۔ کرتار پور بابا گورو نانک گردوارہ میں جوتی جوت کی 3 روزہ تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔آنے والے سکھ یاتریوں کو کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ھونا ھونگا۔ ممبر پربندھک کمیٹی اندرجیت

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد پیر 20 ستمبر 2021 11:31

شکرگڑھ۔ کرتار پور بابا گورو نانک گردوارہ میں جوتی جوت کی  3 روزہ تقریبات  کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔آنے والے   سکھ یاتریوں کو  کورونا ایس او پیز  پر مکمل طور پر  عمل پیرا  ھونا ھونگا۔ ممبر پربندھک کمیٹی اندرجیت
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) دربار صاحب کرتارپور میں  بابا گورونانک  دیو جی کے  جوتی جوت کی تقریبات  کی تیاریاں  مکمل کر  لی گئی ہے ۔پاکستان  گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے  ممبر اندرجیت سنگھ  نے دربار صاحب کرتارپور  سے جاری بیان میں کہا ہے کہ  20۔21 ۔22ستمبر کو کرتار پور میں بابا گورو نانک کے عرس کی تقریبات منائی جائےگی۔

3 روزہ عرس کی تقریبات میں دنیابھر سے سکھ یاتری کرتار تشریف لائیں گئے ۔اندرجیت  کا مزید کہنا تھا  کہ کرتار پور  گوردوارہ میں آنے والے سکھ یاتری سے  کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد  مکمل کروایا جائے گا  ۔اورآنے والے سکھ یاتریوں  اور زائرین  کو پاکستانی  حکومت  کی  جانب سے جاری کورونا ایس او پیز  پر مکمل طور پر  عمل پیرا  ھونا ھو گا۔

(جاری ہے)

مزید  کہا کہ
ماسک ' سینی ٹایزر'  سوشل ڈسٹینس ' اختیار  کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
3 روزہ تقریبات  کے لیے ٹرانسپورٹ ' لنگر خانے' اور میڈیکل کے تمام  انتظامات  مکمل کر لئے گئے ہیں۔آنے والے سکھ یاتریوں  کے پاس شناختی کارڈ  ھونا لازمی ھے اور بائیو  میٹرک ھونے کے بعد دربار صاحب  میں داخل ھونے  کی اجازت دی جائے  گی ۔اور ھر سال کی طرح رسم وشال نگر کریتن  سری  دربار سے لے کر  سرحد بابا ڈیرہ نانک انڈین سرحد  تک ادا کی جاے  گی ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں