نارووال کرتار پور ریلوے ٹریک کی بحالی کے منصوبے پر کام کا آغاز

کرتار پور تک ٹرین کی بحالی اولین ترجیح ہے ،پٹری، سلیپرز اور دیگر تعمیراتی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ‘ ریلوے حکام

منگل 25 جنوری 2022 12:39

نارووال کرتار پور ریلوے ٹریک کی بحالی کے منصوبے پر کام کا آغاز
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) نارووال کرتار پور ریلوے ٹریک کی بحالی کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیاگیا،مال گاڑی سامان لے کر نارووال اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق 17سال بعد خستہ حال نارووال چک امروسیکشن پر نارووال سے کرتار پور تک 17کلو میٹر ٹریک کو بحال کرنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کرتار پور تک ٹرین کی بحالی اولین ترجیح ہے ،ٹریک کے لیے ریل کی پٹری، سلیپرز اور دیگر تعمیراتی سامان کی مال گاڑی کے ذریعے ترسیل شروع کر دی گئی ہے اور مال گاڑی ریڈی میڈ ٹریک لے کر نارووال ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے ،سامان کی ترسیل کے لیے خستہ حال ٹریک کی عارضی مرمت کی جا رہی ہے ،ٹریک کی مکمل بحالی اور کرتار پور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

جون 2005میں اس ٹریک پر ٹرین نے سفر کیا تھا جس کے بعد ٹریک کی خستہ حالی کے باعث ٹرین کو بند کر دیا گیا تھا ،450ملین روپے کی لاگت سے ٹریک اور ریلوے اسٹیشن بحال ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں