شکرگڑھ کا نوجوان عمرہ پر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا

منگل 11 جون 2019 16:46

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) شکرگڑھ کا نوجوان عمرہ پر ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔ ثاقب اپنے والدین کے ساتھ عید پرسعودیہ گیا ہوا تھا نوجوان کی قریب ہی شادی بھی تھی تفصیلات کے مطابق شاہ پور بھنگو کا خورشید احمد انصاری اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ عمرہ کرنے گئے بوڑھے والدین نے جوان بیٹے کو جوان سہارا سمجھ کر ساتھ لے لیا کہ عمرہ کی ادائیگی میں آسانی ہوگی نوجوان ثاقب صبح کا ناشتہ کرکے لیٹ گیا کہ اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اسے گذشتہ روز جنت البقیع کے قبرستان سپرد خاک کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں