شکرگڑھ‘ تھانہ سٹی کی حدود میں نشے کی لت نے دو نوجوانوں کو نگل لیا

منشیات فروش نوجوانوں کو غیر محسوس طریقے سے نشے کا عادی بنا رہے ہیں قانون ان کا تعاقب کرے ‘ابرار سبحانی

پیر 14 جون 2021 14:46

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) تھانہ سٹی کی حدود میں نشے کی لت نے دو نوجوانوں کو نگل لیا تفصیلات کے مطابق محلہ نقش لاثانی نگر شکرگڑھ کے آصف امانت اور غلام حسین نشے کے ٹیکے لگا کر قریب ریلوے پھاٹک پر پڑے تھے حالت خراب ہونے پر انہیں طبی امداد کے لئے شکرگڑھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک کو نارووال اور دوسرے کو لاہور ریفر کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اہل محلہ عمر اخلاق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ ابرار سبحانی‘ صوفی محمد آصف و دیگر نے نشے کی صورت میں موت بانٹنے والوں کی پر زور مذمت کرتے اعلی حکام سے منشیات فروشوں کی سر کوبی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ منشیات فروش نوجوانوں کو غیر محسوس طریقے سے نشے کا عادی بنا رہے ہیں قانون ان کا تعاقب کرے -

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں