شکرگڑھ شہر اور گردو نواح میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پر پہنچ گئی

دودھ،دہی،گھی، چائے کی پتی، سرخ مرچ، بیسن اور دیگرچیزوں کا خالص ملنانا ممکن ہوگیا

بدھ 4 اگست 2021 14:57

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) شکرگڑھ شہر اور گردو نواح میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پر پہنچ گئی، دودھ،دہی،گھی، چائے کی پتی، سرخ مرچ، بیسن اور دیگرچیزوں کا خالص ملنانا ممکن ہوگیا کیمیکل ملا دودھ، دہی راتوں رات کروڑ پتی بننے والے دکاندار گلی محلوں اور شہر کے مین بازاروں میں دھڑلے سے 110 روپے سے لیکر 130 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قصاب لاغر بیمار جانوروں کا گوشت سرعام پانی ملا کر سرکاری ریٹ لسٹ لگائے بغیربیچ رہے ہیں۔بڑے جانور کے گوشت کا اس وقت سرکاری ریٹ 500 روپے فی کلوگرام مگرقصاب 600 سے لیکر 700 روپے فی کلو اور چھوٹے جانور کا نیا ریٹ اس وقت 950 روپے ہے لیکن قصاب 1100 سے لے کر 1400 روپے فی کلوگرام فروخت کر رہے ہیں۔ ملاوٹ شدہ اشیاء کھانے پینے سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس، ٹی بی، گردوں،معدہ، جگراور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کے انسانی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لئے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں