نارووال، ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان کےساالانہ انسپیکشن کے حوالے سے دورے

پیر 22 نومبر 2021 17:48

نارووال۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2021ء) پنجاب بورڈ آف ریونیو اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمدگھمن کی ہدایات کی روشنی میں  ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان کا سالانہ انسپیکشن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آفس نارووال سمیت رجسڑار آفس،آراضی ریکارڈ سنٹر نارووال،دیہی مرکزمال ودیگربرانچز کادورہ،ڈپٹی کمشنر نارووال نے وہاں پرعوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ریکارڈکی سالانہ انسپیکشن بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نےدفتری ریکارڈ کوچیک کرنے کے ساتھ ساتھ عملہ کی حاضری کوبھی چیک کیا۔انہوں نے اس موقع پرمتعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ دفتر میں آنے والے سائلین کی مشکلات کے بروقت آزالے کو ہرصورت یقینی بنائیں اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کو پیش نظررکھیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دقت کاسامنا نہ کرنا پڑےاور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں