کتوں کی لڑائی پر بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے،فائرنگ سے خاتون جاں بحق چار خواتین زخمی

پیر 6 دسمبر 2021 13:45

کتوں کی لڑائی پر بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے،فائرنگ سے خاتون جاں بحق چار خواتین زخمی
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) کتوں کی لڑائی پر بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے،فائرنگ سے خاتون جاں بحق چار خواتین زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ظفروال کے نواحی گائوں چک میراں دا میں کتوں کی لڑائی کے باعث دو خاندان آپس میں لڑ پڑے پہلے معمولی تلخ کلامی ہوئی پھر جھگڑا طول پکڑ گیاایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے اور ایک خاتون تعظیم بی بی ہسپتال لے کر جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈی ایچ کیو نارووال ریفر کردیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں