شہریوں کوملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنارووال

جمعرات 20 جنوری 2022 17:12

نارووال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو  جویریہ مقبول نے کہا ہےکہ شہریوں کو صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں،پرائس مجسٹریٹس نیک نیتی اور مشنری جذبے کے ساتھ عوامی مفاد کے پیش نظرتسلسل کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول میجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمرفاروق وڑائچ,اسسںٹنٹ کمشنرزعثمان سکندر,ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیاز کے علاوہ تمام پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں ذخیرہ اندوزی اوراوورچارجنگ کےتحت پرائس کنٹرول ایکٹ کےحوالے سے مہم کامیابی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں