نارووال ‘نیشنل پریس کلب میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار اور ریلی کا انعقاد

بدھ 18 مئی 2022 12:37

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) نیشنل پریس کلب میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ ،مرکزی انجمن تاجران اور انجمن فلاح شہریاں کی طرف سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ،پاک فوج زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب میں پاک فوج کے حق میں حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے صدر عابد محمود بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کی ایما پر پاکستان کو بدنام کرنے کی گھنانی سازش ناکام بنائیں گے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے خلاف زہر اگلنے والوں کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،صدر مرکزی انجمن تاجران مزمل حفیظ بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ،مرکزی انجمن تاجران اور مرکزی انجمن شہریاں ہر پلیٹ فارم پر ایک ہیں اور آپس میں اکٹھے ہیں اور اس پلیٹ فارم سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج اور اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پوسٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کیا جائے اور ایسی تمام پوسٹس کی حوصلہ شکنی کی جائے ،ایڈوکیٹ محمد اسلم کا کہنا تھا کے پاک فوج کے خلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے ،سیمینار اور ریلی میں سابقہ بلدیہ کونسلر ،تاجر برادری ،صحافی برادری اور شہریوں نے نعرے بلند کیے اور وطن کے خلاف بولنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی میں شامل افراد نے پاک فوج کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں