نارووال،تیز رفتار ریڑھے کے نیچے اآکر سات سالہ بچی جاں بحق

منگل 17 جولائی 2018 17:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) تیز رفتار ریڑھے کے نیچے اآکر سات سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ قلعہ کالر والا کے نواحی گائوں سوداگر پورہ کے رہائشی عمران کی سات سالہ بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی کہ گلی سے گزرنے والی ایک تیز رفتار بیل گاڑی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی بیل گاڑی کو احسان نامی نوجوان چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ قلعہ کالروالہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں