نارووال‘نہر سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

جمعرات 13 ستمبر 2018 20:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) نہر ایم آر لنک کی بدوملہی کی قریبی کھوکھر والی جھال کے قریب سے نامعلوم نوجوان کی تیرتی لاش برآمدہوئی ہے ۔جس کوریسکیو1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال سرد خانے میں منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ریسکیو1122نارووال کے مطابق نہر ایم آر لنک پر کھوکھر والی جھال کے قریب تقریبا22سالہ نواجوان کی تیرتی لاش آکر جال میں پھنس گئی جس کو انہوں نے نہر سے نکال کر شناخت کیلئے کئی گھنٹے وہاں رکھا ور قریبی دیہاتوں میں اعلانات بھی کروائے۔ شناخت نہ ہونے پر تھانہ بدوملہی کو اطلاع کرکے ریسکیو 1122نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں