فیض احمدفیض ایکسپریس کیساتھ لاہور پہنچانے کیلئے لگایا گیا خراب انجن پٹری سے اتر گیا

جمعرات 7 فروری 2019 17:39

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) نارووال سے لاہور جانیوالی فیض احمدفیض ایکسپریس کے ساتھ لاہور پہنچانے کیلئے لگایا گیا خراب انجن بادامی باغ کے قریب پٹری سے اتر گیا ،ٹرینوںکی آمدورفت متاثرہونے سے مسافر کئی گھنٹے تک انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ فیض احمدفیض ایکسپریس جب بادامی باغ پہنچی تو ریلوے انتظامیہ نے ایک خراب شدہ ناکارہ انجن لاہورپہنچانے کیلئے مذکورہ ٹرین کے ساتھ لگادیا اور ٹرین چلتے ہی مذکورہ انجن پٹری سے اترگیا جسکے باعث ٹرینوںکا شیڈول شدید متاثر ہوا۔

ریلوے نے علامہ اقبال ایکسپریس کوشاہدرہ کے نواحی سٹیشن کوٹ مول چند اورسیالکوٹ سے لاہورجانیوالی 126ڈائون لاثانی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینوںکوتین گھنٹے تک شاہدرہ سٹیشن پرکھڑے رکھاگیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں