اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کا مختلف سپرسٹور ز کا دورہ ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ

جمعرات 19 مئی 2022 14:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال صبا اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ آمنہ احسان تارڑ نے مختلف سپرسٹور ز کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ نے سپر سٹور زپر قائم ڈی سی کاونٹر ز پر موجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار و مقدار کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ نے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں