ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادپر ڈینگی سرویلینس کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے،ڈاکٹرمحمدعدنان

جمعرات 30 جون 2022 17:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) ڈسٹرکٹ سرویلینس کوآرڈینیٹر/ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمدعدنان نے کہاہےکہ ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل کی سربراہی میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادپر ڈینگی سرویلینس کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے اوراس مہم کومزید تیزکیاجارہاہے ،ڈینگی سرویلینس میں متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی انٹامالوجسٹ سمیت انڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں قبرستان ،پارکس،ٹائرشاپس،نرسریز ودیگر مقامات پرچیکنگ کررہی ہیں اس سلسلہ میں تحصیل سطح پر قائم انسداد ڈینگی کمیٹیوں کوڈینگی سے متعلق آگاہی سیمینار کروانے اور ریلیوں کا اہتمام کرنے کے کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انسداد ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے جاری مہم کوکامیاب بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدعدنان کوڈسٹرکٹ سرویلینس کوارڈی نیٹربرائے ڈینگی کابھی چارج دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں