نارووال ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں جشن آزادی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

اتوار 14 اگست 2022 14:05

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اورجشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نارووال شاہدفرید تھے ۔تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی سعادت کے بعد سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

8.58 پر سائرن بجایا گیا اور ڈپٹی کمشنر شاہد فرید و یگر نے قومی پرچم لہرایا ۔پولیس۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد فرید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اور پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے ملک پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے ،پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور س بات کا عزم کرتے ہیں ۔ اس موقع پر نارووال کو پولی تھین بیگ سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں