دریائےراوی،اوجھ اورڈیک نالے میں طغیانی ، لوگوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی

منگل 16 اگست 2022 11:55

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد فرید کی زیر قیادت دریائےراوی،اوجھ اور ڈیک نالے میں طغیانی کے بعد لوگوں کو نشیبی علاقوں سے نکالنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل دیر تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنر کی جانب سے ریسکیو،سول ڈیفنس، پولیس،لائیوسٹاک،ریونیو،ہیلتھ،ایری گیشن اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام تر محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو چوکس ہو کر ڈیوٹی پر مامور رہنے اور کسی بھی قسم کے ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی بابت سخت احکامات جاری کیے اور مزید کہا کہ کوتاہی برتنے پر سخت سیکشن لیا جا ئے گا ۔

انہوں نے سیلابی علاقوں میں لگائے جانے والے کیمپوں کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں