حصول رزق کیلئے سعودی عرب گیا شکرگڑھ کا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 16:20

حصول رزق کیلئے سعودی عرب گیا شکرگڑھ کا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2023ء) حصول رزق کیلئے سعودی عرب گیا شکرگڑھ کا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر بینکر تنویر حسین کا جواں سالہ بیٹا مصطفے الریاض سعودی عرب اپنی گاڑی کا پنکچر ٹائرچیک کرنے گاڑی سے اترا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا ،اسکا جسد خاکی شکرگڑھ اسکے گھر پہنچا تو کہرام مچ گیا ،متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شکرگڑھ قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں