اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا حالیہ رد عمل تنگ آمد بجنگ آمد کا مصداق ہے،علماء کرام

پیر 9 اکتوبر 2023 16:17

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2023ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے نائب امیر مولانا افتخار اللہ شاکر،سرپرست انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نارووال مولانا گل محمد توحیدی،مفتی امجد علی،مفتی عبدالرشید عثمانی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نارووال،جنرل سیکریٹری قاری عبد الروف محسن،قاری خادم حسین،قاری اکبر تابانی،قاری ارشد ربانی, ڈپٹی سیکرٹری حافظ ابرار نصیب،مولانا عثمان شاہد،مولانا عبدالوحید قاسمی،قاری محمد رفیق،امداداللہ طیب،قانونی مشیر فیصل منہاس،افتخار اللہ ڈھلوں،انچارج میڈیا سیل عاطف خاں صاحب اور دیگر عہدیداران وکارکنان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا حالیہ رد عمل تنگ آمد بجنگ آمد کا مصداق ہے، آخر کب تک فلسطین کے مظلوم مسلمان صیہونیوں کا ظلم و ستم اور تشدد سہتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی حمایت میں صف آراء نظر آ رہی ہے جو عالمی امن اور انصاف کے نام نہاد دعویداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے یہودیوں کے مظالم کا منہ توڑ جواب دے کر تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے کر دیئے ہیں، انہوں نے ان مظلوم مسلمانوں کی مزید کامیابیوں اور مظالم سے جلد نجات کے لیے دعا بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بیان خوش آئند ہے ،عالم اسلام کے دیگر حکمران کو بھی یہود و نصاری کے دباؤ سے نکل کر اپنے مظلوم بھائیوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے،انہوں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر کی مساجد میں مظلوم فلسطینیوں کے لئے دعاوں کا اھتمام کریں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں