حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،ڈائریکٹر ایگریکلچر

بدھ 27 مارچ 2024 17:42

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈویژن گوجرانوالہ محمد جاویداقبال نے نارووالکا دورہ کیا۔ ڈائریکٹرزراعت گوجرانوالہ نے اس دوران ڈی ڈی زراعت (توسیع)چوہدری تنویر احمد تتلہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت چوہدری احسان الحق پنوں کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرلگائے جانے والےسستا رمضان بازار نارووال کا وزٹ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ای اے ڈی اے مارکیٹنگ علی طاہر،ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،ڈی ڈی لائیوسٹاک ڈاکٹرفرحان توکل، فوڈانسپکٹرملک شفیق احمداورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مظفرارشاداس موقع پرموجودتھے۔ڈائریکٹرزراعت گوجرانوالہ نےرمضان بازار میں صارفین کومہیاکی جانے والی اشیاء کی کوالٹی اورمعیارکوچیک کیا۔انہوں نے آنے والے صارفین سے سستے بازار میں میں فروخت ہونے والی اشیاء بارے بھی پوچھ گچھ کی ،جس پر صارفین نے وزیراعلی کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے جانے والے سستارمضان بازارکے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں