نارووال،محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

پیر 8 اپریل 2024 17:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) عیدالفطرکے موقع پرمحکمہ سول ڈیفنس کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اورعیدسیکورٹی پلان کے تحت خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکرتمام متعلقہ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عاصم ریاض واہلہ نے اس حوالے سے کہاہے کہ عیدکی چھٹیوں میں سول ڈیفنس کے وارڈنز بم ڈسپوزل سٹاف کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اور عیدالفطرکی نمازکے کے موقع پرشہرکی بڑی مساجد، عید گاہوں کے باہرسیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔انہوں نے بتایاکہ عیدکے موقع پربالخصوص بم ڈسپوزل ٹیم کوہائی الرٹ کردیاگیاہے۔ ان اقدامات کامقصدشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بناناہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں