نارووال،گورنمنٹ کالج کی جامعہ مسجد میں سالانہ ختم قرآن پاک کی تقریب کاانعقاد

پیر 8 اپریل 2024 17:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) گورنمنٹ ایلمنٹری کالج کی جامعہ مسجد نورحق میں سالانہ ختم قرآن پاک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معروف عالم دین وخطیب قاری محمد مشتاق نقشبندی نی35 واں مرتبہ قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

سابق پرنسپل قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمداحمدکاوش نے اس موقع پرکہاکہ امت مسلمہ کی کامیابی کا راز قران اور صاحب قران کی ذات کے ساتھ وابستہ ہے قران اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدسہ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائے خیر کی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں