امت مسلمہ کی کامیابی کا راز قرآن اور صاحب قرآن کے ساتھ وابستہ ہے، پروفیسراحمد اکاش

پیر 8 اپریل 2024 17:53

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) گورنمنٹ ایلمنٹری کالج کی جامعہ مسجد نورحق میں سالانہ ختم قرآن پاک کی تقریب کاانعقادکیاگیا,جس میں سابق پرنسپل قائداکیڈمی فارایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروفیسرڈاکٹرمحمداحمدکاوش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروفیسر رانا محمد ارشد,پروفیسر منظور احمد چوہان,ہیڈ ماسٹر محمد اشرف مغل,میاں محمدمقصود حاجی محمد سلیم زرگر,حاجی محمد سجاد گجر,میاں میاں محمد آصف نیالوی,حاجی محمد یاسر,ملک میاں محمد مشتاق منہاس, ابوبکر بٹ, راناعبدالباسط نے شرکت کی۔

معروف عالم دین وخطیب قاری محمد مشتاق نقشبندی نے35 واں مرتبہ قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔ڈاکٹرمحمداحمدکاوش نے اس موقع پرعلامہ قاری محمدمشتاق نقشبندی کو قران پاک سنانے اورحافظ محمد جاوید کو قران پاک کی سماعت کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہاکہ امت مسلمہ کی کامیابی کا راز قرآن اور صاحب قرآن کی ذات کے ساتھ وابستہ ہے قران اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدسہ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر قاری محمد مشتاق نقشبندی نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائے خیر کی۔سابق ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال اور انچارج سفینہ ہسپتال ڈاکٹر فراز نورکی جانب سے نمازیوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں