اقتدار کی حوس نہیں اقدار عزیز ہیں ،عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لئے ہمیشہ اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،نوابزادہ خالد خان مگسی ، میر سکندر خان عمرانی

بدھ 11 جولائی 2018 17:21

ڈیرہ مراد جمالی۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) حلقہ پی بی 11چھتر ڈیرہ مرادجمالی اور حلقہ این اے 260 نصیرآباد کچھی کم ٹو جھل مگسی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدواران نوابزادہ خالد خان مگسی اور میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ اقتدار کی حوس نہیں اقدار عزیز ہیں عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لئے ہمیشہ اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، ہمارے بزرگوں نے علاقے کی عوام کی خدمت کی ہیں ان کے نقش قدم پر چل کر اہل نصیرآباد کے عوام کی بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وہ چھتر کے مختلف علاقوں چھتر سٹی فلیجی طاہرکوٹ کورار کھیااور دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل سینکڑوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سوار لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع سردار شاہنواز عمرانی میر علی مردان ڈومکی میر سمندر خان عمرانی میر محمد اکبر عمرانی میر محمد اسلم عمرانی میر محراب خان عمرانی ڈاکٹر ارباب سکندر پندرانی حاجی عبدالغفار پندرانی عطا محمد ساسولی اور ڈاکٹر صوبدار ساسولی سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے سینکڑوں ورکرز اور کارکن موجود تھے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی اے پی بلوچستان عوام کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے اور پارٹی کے قیام کا مقصد کہ ایک ہی پارٹی پلیٹ فارم سے بلوچستان عوام کے حقوق وفاق سے لیں گے ۔ انہوں نے کہاہے کہ حلقہ این اے 260 پر نوابزادہ خالد خان مگسی پی بی 11 پر میر سکندرخان عمرانی اور حلقہ پی بی 12 پر میر حاجی محمد خان لہڑی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ہیں 25 جولائی کوانتخابی نشان گائے پر مہر لگا کر عوام دوستی کا ثبوت دیں گے۔ انشاء اللہ کامیاب ہوکر حلقے کی وسیع تر مفاد میں منصوبے جاری کریں گے تعلیم اور صحت کی حصول کو آسان بنائیں گے جس سے عام آدمی استفادہ حاصل کرسکیں ہمارا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پے حل ہوں۔ ہم وعوی نہیں عزم سے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں