نصیرآباد، معروف تاجر حاجی محمد نواز مینگل ، ٹیچر محمد رفیق عمرانی کا ڈکیتی واقعہ کے دوران قتل ہونا انہتائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے،نصراللہ نیچاری

منگل 12 فروری 2019 20:57

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) سنی تحریک نصیرآباد کے ضلعی صدر وڈیرہ نصراللہ نیچاری نے کہا ہے کہ معروف تاجروقبائلی رہنما حاجی محمد نواز مینگل کے اغواء اور قتل کے بعد اب شہید ٹیچر محمد رفیق عمرانی کا ڈکیتی واقعہ کے دوران قتل ہونا انہتائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسی بڑھتی ہوئی واقعات کا سدباب نہیں کیاگیا تو مستقبل میں مذید انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں پولیس عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے شہید ٹیچر محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ شہید کے لواحقین کو انصاف مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وڈیرہ نصراللہ نیچاری نے کہا کہ 14 فروری کو ہونے والی آل پارٹیز احتجاجی مظاہرہ اور ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگے کیونکہ علاقے میں امن وامان کے حوالے سے کسی قسم کی خاموشی اختیار نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ریاست کی اولین زمہ داری بنتی ہے کہ وہ علاقے میں قیام امن کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کریں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہید ٹیچر محمد رفیق عمرانی کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی صبروتحمل عطاء فرمائیں غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور انھیں تنہا نہیں چھوڑینگے اور شہید کی قاتلوں کی گرفتاری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں