نصیرآباد، اسلام آباد میں پی پی پی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کاروائی غیرجمہوری اور آمرانہ ہے، محمد صادق عمرانی

جمعرات 21 مارچ 2019 22:54

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر و سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی پی پی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کاروائی غیرجمہوری اور آمرانہ ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے گرفتار پی پی پی کے کارکنوں کو رہا کیا جائے پی پی پی کے جیالے کسی تشدد سے خوفزہ نہیں ہونگے پی پی پی کے جیالوں نے ہر دور میں آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے موجودہ حکومت خوفزدہ ہوکر ایسے ہتھگنڈوں پہ اتر آئی ہے اس خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پی پی پی کے چیئرپرسن بلاول زرداری بھٹو، آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے دوران پی پی پی کے آئے ہوئے ورکروں ،جیالوں کے پر جوش ہجوم پر پولیس کی لاٹھی چارج اور تشدد واقع پراپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے جیالوں پر حکومتی تشدد کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے اور غیر جمہوری عمل ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر ہی یقین رکھتی ہے اور اپنی ہر جواب جمہوری اور آئینی اندازمیں جواب دینی کی حق رکھتی ہے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں