نصیرآباد، ملک پرنااہل ٹولہ مسلط کرنے سے معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی،میر سائیں بخش کھوکر

جمعہ 22 مارچ 2019 19:45

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) آل بلوچستان کھوکھر ایسوسی ایشن کے صدر میر سائیں بخش کھوکر کہاہے کہ ملک پرنااہل ٹولہ مسلط کرنے سے معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی، قرضوں اورٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی شرمناک تبدیلی آگئی عوام کی رائے سے کھلواڑکرنے والے تمام بحرانوں کے ذمہ دارہیں جن لوگوں کوسیاست کے ابجدکاپتہ نہیں وہ ملک کیاچلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ملک کوغلام بنانے یاخوف کی سیاست کے لئے قربانیاں نہیں دیں اورنہ ہی یہ ملک چندمخصوص لوگوں کی جاگیرہے بلکہ ہم سب کاملک ہے اور ہم اس کی بھلائی کے لئے کرداراداکریں گے۔کٹھ پتلی حکمرانوں کومسلط کرنے پرخاموش نہیں رہیں گے بلکہ بھرپورمزاحمت کریں گے اورآزادی کے حصول کے لئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں