ڈیرمراد جمالی،خطر رقم سے تعمیر ہونے والا شر لی کا سیوریج نالہ کرپشن کی نظر ہو گیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) سابق وزیراعلی ٰکے خصوصی پیکج تین کروڑ پچاس لاکھ روپے کی خطر رقم سے تعمیر ہونے والا شرقی ڈیرہ مراد جمالی کا سیوریج نالہ کرپشن کی نظر ہو گیا سیوریج نالہ پھٹنے سے گندا پانی مقامی آبادی کے گھروں تعلیمی اداروں قبرستانوں اور ریلوے لائن کے اندر داخل ہو گیاٹرین سروس بند ہونے کا خدشہ دوسال گزرنے کے باوجود سیوریج نالہ مکمل نہ ہو سکا ٹھیکدارنے آفیسروں سے ساز باز کرکے سیکورٹی سمیت واجبات وصول کر لیئے عوامی شکایات کے باوجود نیب بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ ٹھیکدار اور پروجیکٹ کے آفیسروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان بلوچستان نواب ثناء الله خان زہری نے ڈویژنل اور ضلعی صدر مقامات کو خوبصورت بنانے کیلئے پچاس پچاس اور تیس تیس کروڑ روپے جاری کیئے تھے جس سے تین کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شرقی ڈیرہ مراد جمالی میں سیوریج نالہ تعمیر کیا گیا لیکن اب تک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج نالہ کیلئے نکاسی آب کا نظام نہ بنانے کی وجہ سے پھٹ پڑنے سے گندا پانی مقامی آبادی کے گھروں اور ریلوے لائن کے اندر داخل ہو گیاہے جس سے ٹرین سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے دوسال گزرنے کے باوجود سیوریج نالہ مکمل نہ ہو سکا ہے جبکہ ٹھیکدارنے آفیسروں سے ساز باز کرکے سیکورٹی سمیت تمام واجبات وصول کر لیئے ہیں عوامی شکایات کے باوجود نیب بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ ٹھیکدار اور پروجیکٹ کے آفیسروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیںشرقی سیوریج نالہ مقامی آبادی کیلئے وبال جان بن چکاہے گندے پانی کے تعفن اور مچھروں کی یلغار کی وجہ سے مقامی آبادی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہورہی ہے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں