نصیرآباد میں کرپشن نے منہ پھاڑ لیا

مسلم لیگ (ن)کی سابق رکن صوبائی محترمہ کشور احمد جتک کے گائوں کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد نے 35لاکھ روپے واٹر سپلائی اسکیم کا جنریڑ اور شرقی ڈیرہ مراد جمالی سیوریج نالہ کی 82لاکھ روپے کی مشینری غائب شرقی نالہ پھٹ پڑا گندا سیوریج کا پانی ریلوے لائن اور قریبی آباد کے گھروں میں داخل ہونے کروڑوں روپے مکانات سیم وتھور کا شکار ہونے لگے کمشنر نصیرآباد نے لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) نصیرآباد میں کرپشن نے منہ پھاڑ لیا مسلم لیگ (ن)کی سابق رکن صوبائی محترمہ کشور احمد جتک کے گائوں کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد نے 35لاکھ روپے واٹر سپلائی اسکیم کا جنریڑ اور شرقی ڈیرہ مراد جمالی سیوریج نالہ کی 82لاکھ روپے کی مشینری غائب شرقی نالہ پھٹ پڑا گندا سیوریج کا پانی ریلوے لائن اور قریبی آباد کے گھروں میں داخل ہونے کروڑوں روپے مکانات سیم وتھور کا شکار ہونے لگے کمشنر نصیرآباد نے لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خصوصی پیکج کے تحت ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج نالہ تعمیر کیا گیاٹھیکدارنے سول ورک مکمل کردیا لیکن دوسرے ٹھیکدار نے سیوریج نالہ کیلئے لوکل گورنمنٹ نصیرآباد کو 82لاکھ روپے کی بھاری مشینری پچاس کے وی کا جنریڑ فراہم کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن شرقی ڈیرہ مراد جمالی کے گندا سیوریج میں دوسال گزرنے کے باوجود مشینری فٹ نہ کرنے سے گندا سیوریج کا پانی ریلوے لائن اور قریبی آباد کے گھروں میں داخل ہونے کروڑوں روپے مکانات سیم وتھور کا شکار ہونے لگے ہیں لیکن مذکورہ مشینری کی عدم دستیابی پر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)کی سابق رکن صوبائی محترمہ کشور احمد جتک کے گائوں وڈیرہ شکر خان جتک کی واٹر سپلائی کاپبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد نے 35لاکھ روپے جنریڑ بھی تاحال غائب ہونے سے واٹر سپلائی اسکیم بندی پڑی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے نیب بلوچستان سے مظالبہ کیا ہے نصیرآباد میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے اور شرقی سیوریج نالہ کی غائب 82لاکھ کی مشینری کے تلاش میں مدد فرمائیں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں