تیزرفتار وین کی دوموٹرسائیکلوں کوٹکر، ایک شخص جاںبحق، دوزخمی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:26

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیزرفتار وین کی دوموٹرسائیکلوں کوٹکر، ایک شخص جاںبحق، دوزخمی، وین ڈرائیور فرار۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب کوٹ مینگل کے مقام قومی شاہراہ پرتیزرفتارمسافر وین نے دوموٹرسائیکلوں کوٹکرماردی،جس کے باعث موٹرسائیکل سوار جاںبحق ہوگیا، جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پرسوار دوافراد عبدالحمید پندرانی اورمحمد سلیم پندرانی زخمی ہوگئے۔وین ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔اطلاع ملنے پرصدرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اورزخمیوں کو فوری سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیا،جہاں لاش کوشناخت کے لئے رکھ دیاگیا ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں